بھٹکل:31؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل بلاک کانگریس کمیٹی نے سماجی کارکن نثار احمد رکن الدین (ٹاپ) کو اپنا نیا نائب صدر نامزد کیا ہے۔ بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے پریس ریلیز کےذریعے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
بھٹکل بلاک کانگریس دفتر میں بلاک کانگریس صدر سنتو ش نائک نے نائب صدر سمیت دیگر عہدیداران کو عہدہ کا خط منتقل کیا۔ اس موقع پر ضلع کانگریس اقلتیی سیل کے صدر عبدالمجید ، بھٹکل بلاک کانگریس جنرل سکریٹری سریش نائک، نارائن جے نائک ، مہابلیشور نائک وغیرہ موجود تھے۔